ہوم   >  پاکستان

لورالائی میں زلزلے کے جھٹکے

1 month ago

فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں 3.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز 95 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔

زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر آگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

آزاد کشمیر زلزلہ،کسی امداد کی ضرورت نہیں،این ڈی ایم اے

واضح رہے کہ اس سے قبل 24 ستمبر کو 4 بج کر ایک منٹ پر آزاد کشمیر، اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھا جب کہ گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں ہوا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Balochistan, Loralai, earthquake, Pakistan