Wednesday, July 15, 2020  | 23 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

اسلام آباد: رشتے کے تنازعے پر نوجوان قتل

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 9 months ago

سیف الرحمٰن کا چند روز پہلے ہی نکاح ہوا تھا

اسلام آباد کے علاقے لوہی بھیڑ میں رشتے کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 21 سالہ سیف الرحمٰن کو سسرالیوں کے گھر کے سامنے 3 گولیاں ماری گئیں۔ مقتول کا چند روز پہلے ہی نکاح ہوا تھا اور یکم نومبر کو رخصتی کی تاریخ مقرر تھی۔ ملزم مقتول کی منکوحہ سے شادی کا خواہشمند تھا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کے چچا کے مطابق ملزمان ہم سے رشتہ مانگ رہے تھے لیکن ہم رشتہ خاندن میں ہی کرنا چاہتے تھے اس لئے انکار کردیا تھا ۔ انہوں نے قتل کر کے بڑا ظلم کیا ۔ انہوں نے چیف جسٹس، وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے  انصاف دلوانے کی اپیل کی۔

مقتول سیف الرحمٰن کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تھانہ لوہی بھیڑ پولیس نے سجاب، ریحان اور واصف سمیت دیگر ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاریوں کےلیے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Islamabad, family dispute, boy murder, police, marriage,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube