ہوم   >  پاکستان

بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کابھونڈامذاق دنیانےدیکھا،شاہ محمود

1 month ago

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کی دھجیاں اڑا رہا ہے، بھارت کی دوغلی پالیسیاں دنیا کو نظر آگئی ہیں۔ بھارت نے خود سرجیکل اسٹرائیک کا بھونڈا مذاق کرکے دنیا میں اپنا مذاق اڑوایا۔

سما سے خصوصی گفت گو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھارت کا بيانيہ قبول نہيں کر رہی، دنيا نے بھارت کا بيانيہ مسترد کرديا، مقبوضہ کشمير بھارت کا اندرونی معاملہ نہيں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا بيانيہ ايک بار پھر بے نقاب ہوگيا، بھارتی کندھوں پر ناکاميوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے، بھارتی دعوے بالاکوٹ پروپيگنڈے جيسے جھوٹے ہيں، دنيا بھارتی آرمی چيف کے دعووں کی حقيقت ديکھ لے، بھارت سيز فائر معاہدے کی خلاف ورزياں کرتا آ رہا ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی خلاف ورزياں دوغلی پاليسی ظاہر کرتی ہے، ہو سکتا ہے سياسی فوائد سميٹنے کيلئے يہ پروپيگنڈا ہو، سرجيکل اسٹرائيک دنيا نے ديکھا کہ مذاق ہے، مقبوضہ کشمير ميں جمہوریت کی دھجياں بکھيری جا رہی ہيں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں