ہوم   >  پاکستان

بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو رہا کرنےکا حکم

1 month ago

سندھ ہائی کورٹ نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کی سزا کےخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم گلزار کی رہائی کا حکم دیا۔

ٹرائل کورٹ نے 2018 میں زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنائی تھی جب کہ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

ملزم کےخلاف مقدمہ تھانے جیکسن میں درج ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Karachi, Sindh High Court, Child abuse, police