ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے

3 weeks ago

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

کراچی آمد پر وزیراعظم شہر ميں جاری منصوبوں پر بھی بات کريں گے، جب کہ اتحاديوں سے بھی ملاقات ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے مطابق وزیراعظم نے اس بار وزیراعلی کو ملاقات کيلئے نہيں بلايا۔

وزیراعظم کراچی میں ڈينگی مچھر، پاگل کتے، سیوریج کے مسائل اور اسٹريٹ کرمنلز کی بڑھتی واردتوں سے متعلق بھی بریفنگ لیں گے۔ وزیراعظم دن 12 بجے شہر قائد پہنچیں گے۔ جس کے بعد گورنر ہاؤس ميں گورنر سندھ عمران اسماعيل، ايم کيوايم اور جی ڈی اے کے وفد سے ملاقاتيں کريں گے۔

ايس آئی ڈی سی ايل کے اجلاس کی صدارت بھي کريں گے۔ وزیراعظم حب میں پاور پلانٹ منصوبے کی تقریب ميں بھی شريک ہوں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں