ہوم   >  پاکستان

وزيراعظم کی ايل او سی پر بھارتی فائرنگ کی مذمت

4 weeks ago

وزیراعظم عمران خان نے شاہ کوٹ اور نوسيری سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے بزدل دشمن کو بروقت اور منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کی جرات و بہادری کو سلام بھی پیش کیا۔

عمران خان نے فائرنگ سے شہید افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے۔

ایل اوسی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرطلب

واضح رہے کہ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستان آرمی نے بھرپور جوابی وار کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ متعدد چیک پوسٹ تباہ کر دی تھیں۔

اس سے قبل ایل او سی پر فائرنگ اور گولا باری سے ایک سپاہی اور 5 شہری شہید جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

بھارتی گولا باری سے 81 گھر، 62 دکانیں، 1 اسکول، 1 بینک، 6 گاڑیاں اور عمارتیں تباہ ہوئیں۔ علاقے میں مواصلات اور بجلی کا نظام معطل ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Imran Khan, Indian firing, Pakistan, LoC violation, Azad Kashmir