ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم کل کراچی اور حب کا دورہ کرینگے

3 weeks ago

وزیراعظم عمران خان پیر 21 اکتوبر کو کراچی اور حب کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم کی کراچی میں گورنر سندھ سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور حب میں 1320 میگاواٹ پاؤر اسٹیشن کا افتتاح شیڈول میں شامل ہے۔

حب میں میگاواٹ کا پاؤر اسٹیشن چین کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

عمران خان حب کے بعد کراچی پہنچیں گے جہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات ان کے دورے کا حصہ ہے۔

اُس کے ساتھ ایم کیو ایم کا وفد، وفاقی وزراء، پی ٹی آئی رہنما اور دیگر اہم شخصیات بھی وزیراعظم سے ملیں گی۔ وزیراعظم کی کاروباری و تاجر برادری سے بھی ملاقات ہوگی۔

ملاقاتوں میں کراچی کے مسائل کے حل پر مشاورت ہوگی جب کہ وزیراعظم عمران خان چائنہ پاور پراجیکٹ کا دورہ بھی کریں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
PM Imran Khan, Hub, Karachi, China power project