ہوم   >  پاکستان

کوئٹہ، شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور بچے قتل

3 weeks ago

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی، دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کچلاک کے علاقے کلی تاجوال میں پیش آیا جہاں لالئی نامی شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین میں 30 سالہ خاتون بابئی، 5 سالہ رحیم، ڈیڑھ سالہ ابراھیم اور 3 سالہ مریم شامل ہے۔

واقعے کے بعد لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں گئیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Quetta, firing, murder, rescue, police