Wednesday, July 15, 2020  | 23 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر اپنے عہدے سے دستبردار

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2019 | Last Updated: 9 months ago
Posted: Oct 20, 2019 | Last Updated: 9 months ago

فوٹو: بلوچستان یونیورسٹی

بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اقبال ہراسگی کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے  دستبردار ہوگئے۔

گورنر سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق سابق وائس چانسلر جامعہ بلوچستان کی جانب سے یونیورسٹی کے چانسلر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو درخواست کی گئی تھی کہ وہ معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں جس پر پروفیسر کی دستبرداری کی درخواست قبول کرلی گئی۔

پروفیسر جاوید اقبال ایف آئی اے کی جانب سے  یونیورسٹی ہراسگی کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے دستبر دار رہیں گے، پروفیسر کی دستبرداری کے بعد پروفیسر محمد انور پانیزئی کو قائم مقام وی سی جامعہ بلوچستان تعینات کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو اسکینڈل، وی سی جامعہ بلوچستان سے استعفیٰ کا مطالبہ

پروفیسر جاوید اقبال نے اپنے عہدے سے دستبرداری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ہراسگی کیس کی تحقیقات شفاف انداز میں ہوں۔ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے قبول کریں گے۔

جامعہ بلوچستان میں ہراسگی کیس کےخلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے سخت سزا دی جائے۔

ضلع کوہلو میں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی اور  پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کو کالی بھیڑوں سے پاک کرنے سمیت کیس کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کروائی جائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Harassment case, Balochistan University, professor resign, students protest
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube