ہوم   >  پاکستان

ایل اوسی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرطلب

3 weeks ago

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے اور شہریوں کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک مرتبہ پھر طلب کیا گیا۔

بھارتی اشتعال انگیزی:جوابی وارمیں9بھارتی فوجی ہلاک

 

بھارتی فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستان آرمی نے بھرپور جوابی وار کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ متعدد چیک پوسٹ تباہ کر دی تھیں۔

اس سے قبل ایل او سی پر فائرنگ اور گولا باری سے ایک سپاہی اور 5 شہری شہید جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

بھارتی گولا باری سے 81 گھر، 62 دکانیں، 1 اسکول، 1 بینک، 6 گاڑیاں اور عمارتیں تباہ ہوئیں۔ علاقے میں مواصلات اور بجلی کا نظام معطل ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
LoC, India, Pakistan, Kashmir, firing