Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کرتارپورراہداری9نومبرکوعوام کیلئے کھولنےکااعلان

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری پر کام مکمل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد سکھوں کی رجسٹریشن کا آغاز کرلیا گیا ہے۔

فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ سے جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سکھ کمیونٹی سے کیا گیا وعدہ وقت کے مطابق پورا کردیا گیا ہے۔ کرتار پور راہداری منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ تمام عمارتیں مکمل ہوگئی ہیں۔ کرتار پور کیمپلکس کو بجلی فراہم کر دی گئی۔ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھوں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی گئی ہے۔

تقریباً 10 ایکڑ پر پھیلے احاطہ دربارصاحب پر امپورٹڈ ماربل لگایا گیا ہے۔ نشان صاحب ،سرور، درشن ڈیوڑھی، انٹری پوائنٹس، گرنتھی ہاؤس، رہائش گاہوں پر پینٹ اور فنشنگ کا کام بھی پورا ہوگیا۔ فائر فائٹنگ، ساؤنڈ سسٹم، سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

گرد وارہ کرتار پور کی تزئین و آرائش مہمانوں کیلئے عارضی مہمان خانے اور بارڈر ٹرمینل کی عمارت کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے۔ بجلی کی فراہمی کے لئے گرڈ اسٹیشن شکر گڑھ سے کرتار پور کیمپلکس کو بجلی فراہم کی گئی ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے گردوارے بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریب میں آمد کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube