ہوم   >  پاکستان

بھارتی اشتعال انگیزی:جوابی وارمیں9بھارتی فوجی ہلاک

3 weeks ago

لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستان آرمی نے بھرپور جوابی وار کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجی ہلاک، جب کہ متعدد چیک پوسٹ تباہ کردی گئیں۔ پاک فوج کا جوابی وار اتنا شدید تھا کہ بھارتی فوجی ہلاک سپاہیوں اور زخمیوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔ بھارتی فوج کو لاشیں اور زخمی اٹھانے کیلئے سفید جھنڈے ہلا کر پاک فوج سے اپیل کرنی پڑی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی ٓار) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فورسز کی ایل او سی سیکٹر شاہ کوٹ اور نوسہری میں جوابی وار کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجیوں کو ہلاک، جب کہ متعدد کو زخمی کردیا۔ پاک فوج ایل او سی پر اپنے شہریوں کی حفاظت کرتی رہے گی۔

اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب، 5 بھارتی فوجی جہنم واصل

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا جوابی وار اتنا شدید تھا کہ بھارتی فوجی بڑی مشکلوں سے ہلاک فوجیوں کی لاشیں اٹھانے میں کامیاب ہوئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے ہلاک سپاہیوں کی لاشوں کو اٹھانے کیلئے سفید جھنڈے ہلا کر پاک فوج سے جوابی کارروائی روکنے کی اپیل کی گئی۔

ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں کئی بھارتی چیک پوسٹیں بھی تباہ کی گئی ہیں۔ پاک فوج کے مطابق بھارت کی جانب سے گزشتہ شب سے ہی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی کو جدید آرٹلری سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بھارت کے تازہ حملے میں ایک سپاہی لائنس نائیک زاہد اور 5 شہری شہید ہوئے، جس پر پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی، تاہم پاکستان نے صرف فوجی بنکروں کو ہی نشانہ بنایا۔ زخمی شہریوں کو علاج کے لیے ضلع کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سفید جھنڈا ہلانے سے قبل بھارتی فوجیوں کو ایسی اشتعال انگیزیوں کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فرضی کیمپوں کو نشانہ بنانے کے جھوٹے دعوؤں کوسچ بتانے کے لیے بھارتی فوج معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ حقائق جاننے کے لیے اقوام متحدہ کے مشن، مقامی اور عالمی میڈیا کو آزاد جموں کشمیر میں مکمل آزادی حاصل ہے، ایسی آزادی جو بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں نہیں ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کو سیز فائر خلاف ورزیوں کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا، پاک فوج ایل او سی پر معصوم شہریوں کی حفاظت جاری رکھے گی اور خلاف ورزی پر بھارتی فوج کو ناقابلِ برداشت نقصان پہنچائے گی۔

 

بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے نقصانات کی تفصیلات

بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور ایل او سی پر فائرنگ اور گولا باری سے ایک سپاہی اور 5 شہری شہید، جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔ بھارتی گولا باری سے 81 گھر، 62 دکانیں، 1 اسکول، 1 بینک، 6 گاڑیاں اور عمارتیں تباہ ہوئیں۔ علاقے میں مواصلات اور بجلی کا نظام معطل ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
NEELUM VALLEY , INDIAN ARMY, INDIAN FIRING, INDIAN SOLDIER, MODI, OCCUPIED KASHMIR, ISPR