ہوم   >  پاکستان

چارسدہ، اسکول چوکیدار کی 8 سالہ بچی سے زیادتی

1 month ago

ملزم گرفتار

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں اسکول کے چوکیدار نے مبینہ طور پر دوسری جماعت کی معصوم طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

چارسدہ میں شہری نے پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی 8 سالہ بیٹی کو اسکول کے چوکیدار بلال نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس نے بچی کو میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کردیا جبکہ چوکیدار بلال کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ہے۔

بچی کی ماں نے احتجاجاً اسکول کی کتابیں پھاڑتے ہوئے کہا کہ جہاں بچی محفوظ نہیں تو ایسے اسکول میں بچوں کو پڑھا کر کیا کریں گے۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم کو پکڑ لیا ہے اور بچی اسپتال میں داخل ہے۔ مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں