ہوم   >  پاکستان

ملک میں مارشل کا کوئی امکان نہیں، شاہ محمود قریشی

4 weeks ago

جموریت کا مستقبل روشن قرار دے دیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملک میں مارشل لا کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کامستقبل روشن ہے۔ عوام سیاسی شعور رکھتے ہیں۔ اس لیے کسی انتشار کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے شیخ رشید کے ’خدشات‘ کو یکسر مسترد کردیا۔ شیخ رشید احمد نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک پر مارشل لاء کی تلوار لٹک رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے اور عوام سیاسی شعور رکھتے ہیں۔ با شعور عوام ‘انتشار‘ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے رضاکاروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آئین میں ملیشیا اور ڈنڈا بردارفورس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی شکست اور تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت کو سندھ میں تبدیلی کا اشارہ قرار دے دیا۔

قبل ازیں حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے البتہ مذاکرات کے راستے کھلے ہیں۔ اگر مولانا بات چیت نہیں کرتے تو اس کا مطلب کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ حکومت ایک طرف مذاکرات کی دعوت اور دوسری طرف دھمکیاں دے رہی ہے اور ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے مگر ہمارا موقف واضح ہے۔ پہلے عمران خان استعفیٰ دیں پھر مذاکرات ہوں گے

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں