Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: پولیس اہلکار کی نوجوان پر فائرنگ،لڑکا زخمی

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2019 | Last Updated: 11 months ago

اہلکار پوليس کے حوالے

پوليس اہلکار نے کراچی ميں بغير کسی وجہ کے نوجوان کو گولی مار کر زخمی کرديا،علاقے والوں نے اہلکار کو پکڑ کر پوليس کے حوالے کرديا۔

کراچی کے علاقے پنجاب کالونی میں نشے ميں دھت اہلکار نے رات گئے فائرنگ کرکے دہشت پھیلادی۔ علاقے میں موجود پارکنگ میں پولیس اہلکار نے نوجوان کو رکنے کے لیے کہا اور پھر اس کی کنپٹی پر پستول رکھ دی۔ اس دوران نوجوان نے جب پستول نیچے کی تو پولیس اہلکار سے گولی چل گئی جس سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

فائرنگ سن کر اہلِ علاقہ جمع ہوئے اور اہلکار کو پکڑ کر پوليس کے حوالے کرديا۔ اہلِ علاقہ کے مطابق فواد پہلے بھی پوليس کے نام پرلوگوں سے  جھگڑا کرنے اور بدمعاشی کرتے دیکھا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube