ہوم   >  پاکستان

مردان:جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ،5افراد جاں بحق

4 weeks ago

قتل کا مقدمہ درج

مردان کے علاقے گوجر گڑھی میں مکان کے تنازع پر فاٸرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پوليس کے مطابق گزشتہ درمیانی شب مردان میں فاٸرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ کے باعث پیش آیا۔ واقعہ میں بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان مقتولین کے چچازاد بھاٸی ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گوجر گڑھی میں 7 مرلہ مکان کے تنازعہ پر ملزمان پر گھر میں داخل ہوئے تو ان کی گھر میں تکرار ہوئی جس کے بعد انہوں نے فائرنگ کردی۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

جاں بحق افراد میں خاتون، اس کے 3 بیٹے اور نواسی شامل ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کےلٸے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گٸیں جہاں ضروری کاررواٸی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی گٸیں۔

پولیس نے 4 دفعات کے تحت 5 ملزمان عثمان شاہ، محمد علی، طاہرعرف خان،بلال اور عامر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں