Tuesday, September 22, 2020  | 3 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ٹانگ، لڑائی میں 12 افراد ہلاک، لاشوں کے ہمراہ احتجاج

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2019 | Last Updated: 11 months ago

پانچ افراد زخمی

ٹانک میں گزشتہ روز قبائل میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 12 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ ورثا نے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر لاشیں ٹریفک چوک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

ٹانک کے علاقے مُلازئی میں پرانی دشمنی بارہ لوگوں کی جانیں نگل گئی۔ دوگروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔

بیٹنی قبائل کے افراد نے پولیس کے عدم تعاون کے خلاف اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے لاشیں ٹریفک چوک پر رکھ پر احتجاج کیا۔

بارہ افراد کی ہلاکت پر ضلع بھر میں سوگ کا سماں اور کاروباری مراکز بھی بند رہے۔ پولیس کے مطابق انعام مروت اوربیٹنی گروپ میں لڑائی طویل عرصے سے جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنرکی جانب سے قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔ دہشت گردی ایکٹ کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube