ہوم   >  پاکستان

لاہور، گدی نشینی کے تنازع پر قبر سے میت غائب

1 month ago

دس ملزمان گرفتار

دربار پر گدی نشینی کے تنازع کے باعث لاہور کے علاقے چائنہ اسکیم گجرپورہ میں اللہ دتہ سائیں المعروف بابا لال شاہ کے دربار سے میت غائب کر دی۔ علاقہ مکینوں کی شکایت پر پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔

سائیں اللہ دتہ المعروف لال شاہ کا انتقال 15 دسمبر 1975 کو ہوا تھا۔ تب انہیں گجرپورہ میں دفن کیا گیا تھا۔

اہل علاقہ کے مطابق مرکزی ملزم جلیل گدی نشینی کا دعویدار تھا اور اکثر میت لے کر جانے کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔ جمعرات کی رات لنگر کی تقسیم کے بعد جلیل نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کھدائی کی اور میت لیکر فرار ہوگیا۔

دوسری طرف پولیس نے 10 ملزمان کو حراست میں لیکر اللہ دتہ سائیں المعروف بابا لال شاہ کی باقیات برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں