ہوم   > پاکستان

گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان میں دن دیہاڑے دو افراد قتل

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 18, 2019 | Last Updated: 8 months ago

سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

گوجرانوالہ میں نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا جبکہ ڈیرہ غازی خان میں مسلح ملزم نے دن دیہاڑے شہری کی جان لے لی۔

گوجرانوالہ کے علاقہ پیپلز کالونی میں میں نا معلوم ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی منظرعام پرآگئی۔ فوٹیج میں ملزم کو کار سے اتر کر شہری کے پیچھے بھاگتا دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم نے شہری شاہین کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

ادھر ڈیرہ غازی خان میں بھی نامعلوم ملزم نے شہری کی جان لے لی۔ فریدی بازار میں مسلح ملزم نے ہوٹل پر چائے پینے والےشہری خمیس خان کو گولی مار کر قتل کیا اور موٹرسائیکل سوارساتھی کیساتھ فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ظاہر ہوتا ہے۔ ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube