ہوم   >  پاکستان

سندھ بھرمیں20 اکتوبر کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

4 weeks ago

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی اور اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سوار پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 20 اکتوبر کو چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہو گا۔

چہلم کے موقع پر اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی جبکہ 5 اور زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی ۔

چہلم حضرت امام حسين کے موقع پرسيکيورٹی کيلئے پابندی عائد کی گئی، پابندی کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا۔

دوسری جانب بلوچستان شیعہ کانفرنس کے مطابق جلوس اتوار کو علمدار روڈ سے برآمد ہو کر بہشت زینب قبرستان پہنچ کر ختم ہوگا اور اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظام کیے جائیں گے۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستوں کو سیل کیا جائے گا۔ سیکیورٹی کےلیے پولیس، ایف سی اور لیویز کے 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں