ہوم   >  پاکستان

سندھ حکومت کے 28 ارب روپے پھنس گئے

4 weeks ago

سندھ حکومت کی قانونی ٹیم کی نااہلی کے باعث ٹیکس وصولی کی مد میں صوبائی حکومت کے 28 ارب روپے پھنس گئے۔۔ مختلف کمپنیز اور افراد نے ٹیکس نوٹس پر عدالتوں سے اسٹے آرڈر لے لیا۔

سب سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے کی دعویدار سندھ حکومت کی قانونی ٹیم کی نا اہلی بے نقاب ہوگئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ٹیکس نوٹسز کیخلاف 200 سے زیادہ مقدمات لٹک گئے جس کے باعث ٹیکس وصولی کی مد میں سندھ حکومت کے 28 ارب روپے پھنس گئے۔ سندھ حکومت نے جن افراد اور کمپنیوں کو نوٹسز بھیجے انہوں نے عدالتوں سے اسٹے آرڈر لے لیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف شادی ہالز کے ذمہ 5 ارب کے ٹیکس واجب الادا ہیں جبکہ ٹرمینل آپریٹرز اور ٹیلی کام کمپنیز نے ڈھائی ڈھائی ارب ٹیکس کے خلاف اسٹے لے رکھا ہے۔ کنسٹرکشن کمپنیز کے ٹیکس نوٹسز کی مد میں سب سے زیادہ 6 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں۔ لیزنگ، کلبز، بینکنگ، انشورنس اور دیگر کمپنیز نے بھی اسٹے لے رکھا ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں