ہوم   >  پاکستان

معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر عطا مستعفی

4 weeks ago

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بابر بن عطا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا۔

 

بابر عطا کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک سال تک اس عہدے پر فائر رہے، تاہم اب میں نے وزیراعظم سے گزارش کی ہے کہ مجھ سے ذمہ داریاں واپس لے لی جائیں۔

 

اپنے ایک سالہ خدمات کا ذکر کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اس ایک سال کے دوران انہیں بہترین اور قابل لوگوں کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور پاکستان پولیو پروگرام کو قلیل عرصے میں بہترین نتائج کا حامل پروگرام بنایا۔

 

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ میں نے ملک میں ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کی تمام ممکن کوششیں کیں جس سے پولیو کی بیخ کنی اولین ترجیح ہو۔

 

بابر بن عطا نے بتایا کہ بہت جلد 24 گھنٹے کام کرنے والے کال سینٹر کا بھی افتتاح ہوگا، جہاں لوگوں کے پولیو ویکسین سے متعلق تمام تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں