Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

برطانوی شاہی جوڑے کاطیارہ اسلام آباد میں لینڈ نہ کرسکا

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago

خراب موسم کے باعث برطانوی شاہی جوڑے کا طیارہ اسلام آباد میں لینڈ نہ کرسکا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن واپس لاہور پہنچ گئیں۔

پاکستان کے 5 روزہ دورے پر آئے برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے آج لاہور میں مصروف ترین دن گزارا، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کا استقبال کیا، شاہی جوڑا بادشاہ مسجد، شاہی قلعہ، نیشنل کرکٹ اکیڈم، ایس ایس او ولیج اور شوکت خانم کینسر اسپتال بھی گیا۔

پرنس چارلس اور شہزادی ڈیانا کے بیٹے اور بہو کو آج ہی لاہور سے واپس اسلام آباد جانا تھا تاہم وفاقی دارالحکومت میں موسم خراب ہونے کے باعث ان کا طیارہ لینڈ نہ کرسکا، پائلٹس نے 2 بار ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

اسلام آباد میں لینڈنگ میں ناکامی کے بعد شاہی جوڑے کے طیارے کو واپس لاہور بھیج دیا گیا جہاں ان کا طیارہ لینڈ کر گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
ROYAL COUPLE, UK, BRITAIN, PAKISTAN, PRINCE WILLIAM, PRINCESS KATE MIDDLETON, LAHORE, ISLAMABAD,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube