ہوم   >  پاکستان

ن لیگ اور نیشنل پارٹی کا آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

4 weeks ago

حکومت کو این آراو ملے گا نہ ڈھیل، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن اور نیشنل پارٹی نے آزادی مارچ میں پوری قوت کے ساتھ شریک ہونے کا اعلان کردیا۔

مریم اورنگزیب کہتی ہیں حکومت کو اب  این آر او ملے گا نہ ڈیل اور نہ ہی ڈھیل۔ حاصل بزنجو کہتے ہیں بات صرف جلسوں سے نہیں بنے گی لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، حکومت کو گھر بھیج کر نئے انتخابات ہی اب اپوزیشن کا مشن ہے۔

حکومت کی تبدیلی اپوزیشن کا مشترکہ ایجنڈا بن گیا، مسلم لیگ ن اور نیشنل پارٹی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت ہوگی۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ اپوزیشن کو احتجاج کیلئے کنٹینر دینے کی باتیں کرنیوالے اب مذاکرات کیلئے ہاتھ پیر مار رہے ہیں، حکومت کی مذاکراتی ٹیم مضحکہ خیز ہے، اب وزیراعظم کو این آر او ملے گا نہ ڈیل اور نہ ہی ڈھیل۔

سربراہ نیشنل پارٹی حاصل بزنجو بھی پریس کانفرنس میں حکومت پر خوب گرجے برسے، کہا پی ٹی آئی حکومت اپنی پالیسیوں سے ملک کو خود دیوالیہ کر رہی ہے، یہ حکومت اگر مزید رہی تو پھر زندہ رہنا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ تنہائی کا شکار ملک ہے، اس حکومت کے خاتمے اور نئے انتخابات کیلئے مولانا کا ساتھ دیں گے، مزاحمتی تحریک میں اپوزیشن کے ساتھ مل کر پوری قوت کے ساتھ حصہ لیں۔

نیشنل پارٹی اور ن لیگ کا یہ بھی کہنا ہے حکومت کیساتھ مذاکرات کے دروازے اب بند ہوچکے، مارچ کے ساتھ لاک ڈاؤن کا بھی انتباہ دے دیا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
MARYAM ORANGZAIB, PMLN, PTI, PPP, JUIF, NP, HASIL BAZINJO, AZADI MARCH, NAWAZ SHARIF, ASIF ZARDARI, IMRAN KHAN