ہوم   >  پاکستان

ميرٹ پر10 لاکھ نوجوانوں کوقرض ملےگا، وزیراعظم

4 weeks ago

 ONLINE PHOTO 

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کردیا، وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان کو ہنر سیکھانے کیلئے10ارب خرچ کرینگے، کامیاب ہمیشہ وہ ہوتا ہے جس کی سوچ بڑی ہوتی ہے، تبدیلی آہستہ آہستہ آتی ہے ۔

افتتاحی تقريب سے خطاب ميں وزيراعظم عمران خان نے کہا پروگرام کے تحت 100 ارب روپے کے قرضے دئيے جائيں گے، جس ميں سے 25 ارب خواتين کے ليے ہوں گے، کوئی سفارش نہيں چلے گی، ميرٹ پر 10 لاکھ نوجوانوں کو قرضہ ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی قرضےدینگے اگروہ میرٹ پرآگئے، معلوم ہے یہ پہلی اسمبلی ہے جوڈیزل کے بغیرچل رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ میرٹ سب سے پہلے ہو،نوجوان پاکستان کامستقبل ہیں، بادشاہت میں میرٹ نہیں ہوتی، مسلمان دنیا بھر میں سُپرپاور ہوا کرتے تھے، کامیاب جوان پروگرام میں اہم چیزمیرٹ ہے،وہ قومیں آگے بڑھتی ہیں جس میں میرٹ کاسسٹم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یوتھ کی بہت بڑی طاقت ہے، نوجوان کو ہنر سیکھانے کیلئے10ارب خرچ کرینگے، ملک میں ایک نظام تعلیم لانے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے ایک لاکھ نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سیکھائیں گے، 500اسکلزلیبارٹری مدرسوں میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ استاتذہ کو بھی انٹرنیشنل ٹرینگ دینگے، ہم نے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی بھی سیکھانی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اپنے تجربے سے نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ مسلمان ریاست مدینہ سے نکل کر بادشاہت کی طرف گئے، قائداعظم نے بھی کہا میرٹ کو لانا اور کرپشن سے بچنا، بڑاانسان وہ ہوتاہے جو اپنی ذات سے باہر نکل آتا ہے، وہ انسان اوپر جاتا ہے جس کے خواب اور سوچ بڑی ہوتی ہے،ملک میں کرپشن پرقابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، دنیااس انسان کویادرکھتی ہے جوانسانوں کیلئے کچھ کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب ہمیشہ وہ ہوتا ہے جس کی سوچ بڑی ہوتی ہے، تبدیلی آہستہ آہستہ آتی ہے،پہلے ذہن تبدیل ہوتے ہیں،مدینہ کی ریاست پہلے دن نہیں بنی،پہلے جدوجہد شروع ہوئی،ترقی کیلئے بڑی سوچ کے ساتھ بڑے اہداف رکھنے ہوتے ہیں، کوئی ہمارے پیارے نبی کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجر کہتے ہیں کہ ٹیکس نہیں دینا تو ملک کیسے چلے گا،خوددارقوم پیروں پرکھڑی ہوتی ہے، بھیک مانگ کرکوئی قوم عظیم نہیں بنتی، اگر ہمیں خوددار قوم بننا ہےتو ہمیں ٹیکس دینا پڑے گا،بزنس مین بل گیٹس کورول ماڈل بنالیتے ہیں ان میں سے کوئی پیارے نبیﷺ کے پیر کی مٹی کے برابر بھی نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی میں آہستہ چل رہا ہوں،آگے بتاؤں گا کہ کیا کرنا ہے ہم نے نوجوانوں کیلئے100ارب کے قرضے رکھے ہیں، ایک لاکھ تک کا قرضہ سود کے بغیر دیا جائے گا، پروگرام میں 25فیصد خواتین کیلئے ہے، قرضے میرٹ پر ہی ملیں گے کوئی سفارش نہیں چلے گی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Imran khan , Pakistan , youth program , PM Imran