Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سبین گل کے رویے کیخلاف ڈاکٹرز کا مستعفی ہونےکا اعلان

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ملتان چلڈرن اسپتال کے 48ڈاکٹرز نے استعفے جمع کروا دیے

ملتان میں تحریک انصاف کی ایم پی اے سبین گل کے رویے کےخلاف چلڈرن کمپلیکس کے ڈاکٹرز نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

ایم پی اے سبین گل کے پروٹوکول کے معاملے اور ڈی ایم ایس کی معطلی پر استحقاق کمیٹی میں ڈاکٹرز کو دوبارہ بلانے پر چلڈرن اسپتال کے 48 ڈاکٹرز نے استعفے جمع کروا دیے۔

جمعرات 17 اکتوبر کو ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس میں 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ انتقامی کارروائی جاری رہی تو اسپتال میں مکمل کام بند کر دیں گے۔ ڈاکٹر شاہد کا کہنا تھا کہ میری معطلی کے بعد ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ ہم نے اجتماعی استعفے دیے ہیں۔

سبین گل کو پروٹوکول نہ دینےپر ڈی ایم ایس معطل

ڈاکٹر کاشف چشتی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں سبین گل کے علاوہ اور بھی اچھے ایم پی اے ہیں۔ میں درخواست کروں گا اسپیکر اسمبلی واقع کا نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ سبین گل نے اسپتال میں پروٹوکول نا ملنے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کراوئی تھی۔ تحریک استحقاق پر چلڈرن اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسن کو معطل کر دیا گیا تھا۔

ایم پی اے سبین گل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے بد تمیزی کی گئی اور ڈی ایم ایس انکی ہاں میں ہاں ملاتے رہے۔ پھر میں نے کہا میں اپنی بیٹی کو لے کر چلی جاتی ہوں۔

ڈاکٹرز نے تحریک استحقاق واپس لینے اور ایم پی اے کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Multan, Children Hospital, Doctors resignation, PTI MPA, Sabeen Gul
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube