ہوم   > پاکستان

شاپنگ مال ميں آتشزدگی خاتون اوربچی جاں بحق،22افرادزخمی

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 8 months ago
Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 8 months ago

آتشزدگی سے50سےزائد دکانوں کو نقصان پہنچا

گجرات کے شاپنگ مال میں آتشزدگی کے بعد خاتون اور بچی دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئيں، بلڈنگ ميں پھنسے 22 زخميوں سميت 62 افراد کو ريسکيو کرليا گيا۔

گجرات میں بھمبرروڈ پر شاپنگ مال میں صبح آگ بھڑک اٹھی، گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ نے پوری آٹھ منزلہ عمارت کو ہی لپیٹ میں لے لیا۔

مال کے چار فلور پردکانیں اور چار پر فلیٹ ہیں، آگ کے باعث دم گھٹنے سےخاتون اور بچی دم توڑ گئے جبکہ 22 افراد زخمی بھی ہوئے

فائر بریگیڈ کی بیس سے زائد گاڑيوں نے ريسکيو آپريشن ميں حصہ ليا، بلڈنگ ميں پھنسے62افراد کو ريسکيو کرليا گيا۔

آگ کی وجہ سے مال میں 50 سے زائد دکانوں اور بیالس فلیٹوں کو نقصان پہنچا، جہاں لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا، ریسکیو کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube