Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

ترک صدر نے دورۂ پاکستان ملتوی کردیا

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 10 months ago

ترک صدر رجب طیب اردوان نے دورۂ پاکستان اور جاپان ملتوی کردیا۔

شام میں ترک فوج کے آپریشن بہار امن کے باعث رجب طیب اردوان کو شدید عالمی دباؤ کا سامنا ہے، امریکا نے ابتداء میں ترکی کے اقدامات کی خاموش حمایت کی تاہم آپریشن کے دوسرے روز کئی پابندیاں عائد کردیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں فوجی کارروائی: ترکی پر پابندیاں عائد

امریکا سے تناؤ اور آپریشن بہار امن کے تناظر میں ترک صدر نے اپنا دورۂ پاکستان ملتوی کردیا، انہیں 24 اکتوبر کو پاکستان پہنچنا تھا، انہیں اپنے 2 روزہ دورے میں صدر، وزیراعظم سمیت عسکری و سیاسی اعلیٰ شخصیات سے اہم ملاقاتیں کرنا تھیں۔

یہ بھی دیکھیے: کیا نیٹو اتحادی ترکی کیخلاف جنگ چھیڑ دوں؟ ٹرمپ کا سوال

ترک صدر کو پاکستان میں اعلیٰ اسٹریٹیجک مذاکرات میں بھی شریک ہونا تھا، وزیراعظم عمران خان نے رجب طیب اردوان کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

مزید جانیے : ترکی شام میں کبھی جنگ بندی کااعلان نہیں کریگا، اردوان

ترک صدر نے شام میں جنگ بندی سے انکار کرتے ہوئے امریکی عہدیداروں سے ملاقات نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ ملنا چاہیں گے تو صرف ان سے ملوں گا۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
TURKEY, PAKISTAN, USA, SYRIA, PEACE SPRING, RECIP TAYYIP ERDOGAN, DONALD TRUMP,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube