ہوم   >  پاکستان

پاگل کتوں کومارنا ہی مارنا ہے، بلاول بھٹو

1 month ago

کتوں کی تعداد ميں کمی کیلئےنس بندی کی جائےگی

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ ميں آوارہ کتوں کی تعداد ميں کمی کے لیے نس بندی کی جائے گی۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کا پلان جامع اور واضح ہے، پاگل کتوں کومارنا ہی مارنا ہے، کتوں کی تعداد ميں کمی کیلئے نس بندی کی جائے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایچ آئی وی سنگين بيماری ہے جس سے لاڑکانہ بھی متاثر ہوا تاہم يونيسيف اور ديگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہيں کہ ایچ آئی وی سے کيسے بچنا اور آگہی دينا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا بیانیہ ہی حقیقت ہے، معيشت کا يہ حال کرديا کہ عوام بے روزگار ہورہے ہيں، نوکرياں پيدا کرنے کے بجائے يہ سرکاری ادارے بند کررہے ہيں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ عوام کا خيال رکھنا، روزگار دينا رياست کی ذمہ داری ہے، زيادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملے گا تو معيشت طاقتور ہوگی۔

انہوں مزید کہا کہ عمران خان کو جانا ہوگا اس حد تک فضل الرحمان کے ساتھ ہيں، ضمنی انتخاب ميں سندھ کے عوام پيپلز پارٹی کا ساتھ ديں گے، دھاندلی نہ ہوئی تو پيپلز پارٹی ہی انتخاب جيتے گی، پيپلز پارٹی بھی خطے ميں امن کی خواہشمند ہے۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
DOG BITES , PPP , Bilawal bhutto , karachi , Sindh ,