ہوم   >  پاکستان

مولانا سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

2 months ago

پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی سربراہی وزیر دفاع پرویز خٹک کریں گے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس پارٹی چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کی سربراہی وزیر دفاع پرویز خٹک کریں گے جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس میں کور کمیٹی نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ بھی کیا اور طے پایا کہ بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کروائے جائیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کمیٹی کے قیام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے پرویزخٹک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔ سياسی معاملات کو سیاسی انداز میں سلجھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دھرنے والوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی خوف نہیں، کسی کوغلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ دھرنوں سےحکومتیں نہیں جاتیں۔ ہمیں 126 دن کا تجربہ ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں