ہوم   > پاکستان

بلوچستان: رواں سال 19 ہزار افراد کو کتوں نے کاٹا

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 8 months ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ ایک سال کے دوران 19 ہزار سے زائد مریضوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا۔

ایک سال کے دوران بلوچستان بھر سے 19 ہزار سے زائد مریضوں کو سول اسپتال لایا گیا ہے جن میں سب سے زیادہ افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

محکمہ بلدیات نے کافی عرصے سے کتا مار مہم نہیں چلائی جس کی وجہ فنڈز کی کمی بتائی جاتی ہے۔

ایم ایس سول اسپتال کے مطابق مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث ویکسین پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ واقعات کی روک تھام کے لئے کتا مار مہم ضروری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رات کے اوقات میں تو روڈ پر چلنا محال ہے۔

کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں کتے کی کاٹنے کی ویکسین سرے سے موجود ہی نہیں۔ اگر صورتحال پر قابو نہیں پایا گیا تو مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جس سے اموات کا خدشہ بھی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube