Sunday, July 5, 2020  | 13 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کاٹھور موڑ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 9 months ago

ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی،پولیس

کراچی کے علاقے کاٹھور موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران گولیاں چل گئیں، جس کے بعد اضافی نفری طلب کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق سپر ہائی وے کراچی پر کاٹھور موڑ پر ٹرانسپورٹرز کا ایک گروپ احتجاج کررہا تھا کہ اس دوران گولیاں چل گئیں، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

جناح اسپتال ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ایوب، نیاز اور رسول کے نام سے ہوئی ہے لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں، جبکہ زخمیوں میں دو ٹرانسپورٹر ولی اور حمید خان شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، پولیس کی اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا ہے، فائرنگ کرنیوالوں کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو اوور لوڈنگ کے باعث روکا گیا تھا جس پر احتجاج کیا جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے مظاہرین پر فائرنگ کردی۔

ایم ایل او جناح اسپتال ڈاکٹر پردیپ کے مطابق جاں بحق تینوں افراد کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا، تینوں کو ایک، ایک گولی لگی جو موت کی وجہ بنی، گولیاں 3 سے 4 فٹ کے فاصلے سے ماری گئیں۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رپوٹ طلب کرلی، انہوں نے ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
KARACHI, M9, MOTORWAY, FIRING, TRANSPORTER PROTEST, MURDER,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube