ہوم   >  پاکستان

آزادی مارچ پرشريف خاندان متحد ہے،حمزہ شہباز

2 months ago

احتساب عدالت نے مسلم لیگی رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

بدھ کو رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر رمضان شوگر ملز کے گواہ طلب کرليے۔

عدالت نےحمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے 30 اکتوبر کو دوبارہ طلب کرليا گيا۔

پيشی کے موقع پر پوليس افسران کوشش کے باوجود  حمزہ شہباز کو ميڈيا کے ساتھ گفتگو سے نہ روک سکے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قوم کو تبديلی بہت مہنگی پڑی ہے۔

اس کے علاوہ احتساب عدالت ميں آشيانہ ہاؤسنگ کيس کی سماعت پر شہبازشريف آج پھر پيش نہيں ہوئے۔ ان کےوکيل کی جانب سے کمر کی تکليف کا جواز پيش کيا گيا تو فاضل جج نے کہا کہ عدالت سے غير حاضری روز کا معمول نہیں بننا چاہیے،اس طرح تو کوئی ملزم نہیں آئے گا

بعد ازاں عدالت نے حاضری سے استثنیٰ  کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں