Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

فواد چوہدری کے بيان کاغلط مطلب ليا گیا،گورنرسندھ

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 11 months ago

ادارے بنتے نہیں بلکہ بگڑ جاتے ہیں

گورنر سندھ عمران اسماعیل وفاقی وزير فواد چوہدری کی حمايت ميں بول پڑے اور وفاقی وزیر کے بیان کی وضاحت دے دی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کے بيان کاغلط مطلب ليا جارہا ہے، دُنيا بھر ميں حکومتيں نجی شعبے کو پروان چڑھاتی ہيں۔

انھوں نے کہا کہ فواد چوہدری شاید اپنی بات ٹھیک سے سمجھا نہیں سکے، وہ یہ کہہ رہے تھے کہ حکومت پرائیوٹ سیکٹر کو اتنا اٹھاتی ہے کہ وہ پرائیوٹ سیکٹر نوکریاں دیتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر حکومتیں نوکریاں دینے میں لگ جاتی ہیں، جیسا 1970 میں کیا گیا اس سے ادارے بنتے نہیں بلکہ بگڑ جاتے ہیں۔

نوکریوں کیلئے حکومت کی طرف نہیں دیکھا جاسکتا، فواد چوہدری

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے نوکریاں دینے کے معاملے میں سیاسی طور پر لوگوں کو رکھا جاتا ہے اور کبھی ان سے رقم لے کر نوکریاں دی جاتی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نوکریوں کے لیے عوام حکومت کی جانب نہ دیکھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube