ہوم   >  پاکستان

برطانوی شاہی جوڑا چترال پہنچ گیا

1 month ago

پرنس ولیم اور کیٹ کیلئے روایتی لباس کاتحفہ

دورہ پاکستان پرموجود برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے اپنے دورے کے دوسرے دن کا آغاز چترال سے کیا ہے۔

چترال پہنچنے پر پرنس ولیم اور کیٹ کو روایتی لباس کا تحفہ پیش کیا گیا۔

برطانوی شاہی جوڑاچترال میں مصروف دن گذارے گا، دونوں چترال کی ثقافت کو قریب سے دیکھنے کے علاوہ مقامی لوگوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

اس سے قبل ، گزشتہ رات برطانوی شہزادہ ولیم نے اسلام آباد ميں نشانِ پاکستان پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاندار مہمان نوازی اور عزت افزائی پرشکریہ ادا کیا۔ ولیم کا کہنا تھا کہ پہلے سرکاری دورے پر پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی۔ ميرے خاندان کا پاکستان سے بہت لگاؤ ہے۔ اسلام آباد ایک خوبصورت اور عظیم دارالحکومت بن چکا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں