Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

نوشہروفیروز:ٹریفک حادثے میں5افراد جاں بحق،20زخمی

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago

نوشہرو فیروزمیں سکھرجانےوالی مسافرکوچ الٹ گئی ۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مورو بائی پاس پر بھٹ شاہ سے سکھر جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکارہونے کے بعد 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے الے 20 سے زائد افراد کو طبی امداد کے لیے مورو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق زائرین بھٹ شاہ کے میلے سے واپس سکھرجارہےتھے کہ مورو کے قریب قومی شاہراہ پر حادثہ پیش آگیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube