ہوم   >  پاکستان

چترال میں مسافر کوچ کا حادثہ،8 مسافر جاں بحق

1 month ago

کوچ  پشاور سے بونی جارہی تھی

چترال میں راغ کے مقام پر مسافر کوچ کھائی میں جا گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 10 زخمی  ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب چترال سے تقریبا 10کلومیٹر دور حادثے کا شکار مسافر کوچ  پشاور سے بونی جارہی تھی جب مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری۔

حادثے میں 8 مسافر جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چترال منتقل کردیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ مرنے والوں کا زیادہ ترتعلق اپر چترال سے ہے۔مرنے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں ۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں