ہوم   >  پاکستان

ٹرمپ کی يہ بات اچھی ہےکہ وہ جنگ نہيں چاہتے

1 month ago

وزيراعظم کاامريکی ٹی وی سی این این کو انٹرويو

وزيراعظم عمران خان کہتے ہيں ڈونلڈ ٹرمپ نے ايران سے کشیدگی کم کرانے کے ليے کردار ادا کرنے کو کہا جبکہ ميں نے ايران ميں صدر روحانی سے ملاقات ميں امريکی پيشکش سے آگاہ کيا۔

امريکی ٹی وی سی این این کو انٹرويو ديتے ہوئے وزيراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امريکا اور ايران کا معاملہ پيچيدہ ہے اور جب تک دونوں جانب سے مثبت ردعمل نہ آئے تفصيلات نہيں بتاسکتا۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے امریکی صدر ٹرمپ کی يہ بات اچھی لگتی ہے کہ وہ جنگ نہيں چاہتے۔

امریکی صدر نے ايران سے کشيدگی کم کرانے کيلئے کردار ادا کرنے کو کہا جس پر میں نے نيويارک ميں کہا تھا ايران امريکا کشيدگی کم کرانے کی کوشش کروں گا۔

وزيراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات مزید بگڑے تو میرے قابو میں نہ ہی مودی کے قابو میں رہیں گے۔

وزیر اعظم نے واضح کيا کہ مقبوضہ کشمير ميں کرفيو ہٹنے کے بعد کشميريوں کے قتل عام کا بڑا خطرہ موجود ہے، افسوس ہے کہ عالمی رہنما بھارت سے تجارت کو انسانوں پر ترجيح دے رہے ہيں ۔

کشميری مسلمانوں کو پچاس سے زائد دنوں سے قيد ميں رکھا ہوا ہے اس طرح تو جانوروں کو بھی نہيں رکھا جاتا، مقبوضہ وادی ميں کرفيو ہٹنے کے بعد خطرہ ہے کہ کشميريوں کا قتل عام کيا جائے گا۔

عمران خان نے مزيد کہا کشميری گذشتہ تيس سالوں سے اپنے حق خود اراديت کے ليے کوشياں ہيں، گذشتہ پانچ سالوں ميں مودي راج کے دوران کشميری مسلمانوں کو انتہا پسند مودی کے مظالم کا سامنا ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں