Wednesday, July 15, 2020  | 23 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی پولیس کے سابق چیف شاہد حیات انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2019 | Last Updated: 9 months ago

سابق چیف کراچی پولیس شاہد حیات انتقال کر گئے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج سابق پولیس چیف شاہد حیات انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

شاہد حیات کو اکتوبر 2016ء میں پھیھپڑوں کے مرض کے باعث تشویشناک حالت میں نیروبی، کینیا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

مزید جانیے : شاہد حیات تشویشناک حالت میں اسپتال داخل

شاہد حیات نے بطور کراچی پولیس چیف بھی ذمہ داریاں نبھائیں جبکہ وہ ایف آئی اے میں بھی تعینات رہے۔

ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کی وفات پر آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور محکمہ پولیس کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : شاہد حیات ڈی آئی جی، سی آئی ڈی کراچی تعینات

اپنے تعزیتی بیان سندھ پولیس کے سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر و استقامت کے ساتھ اس صدمے کو برداشت کرنیکی توفیق دے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
ADDITIONAL IG, KRACHI POLICE CHIEF, PPP, SHAHID HAYAT,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube