ہوم   > معیشت

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

1 month ago

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں معمولی کمی ہوئی، فی تولہ سونا 100 روپے اور فی اونس 2 ڈالر سستا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی تولہ 100 روپے کمی سے 87 ہزار روپے ہوگئی، 10 گرام سونا 86 روپے سستا ہوکر 74 ہزار 588 روپے کا ہوگیا۔

رواں سال اگست میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کمی کے بعد فی اونس 1494 ڈالر کا ہوگیا۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1040 روپے جبکہ 10 گرام 891 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی 17.66 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE