ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے

1 month ago

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، وہ ایران سعودیہ معاملے پر شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو ایران کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے صدر حسن روحانی سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

عمران خان نے ایرانی قیادت سے ملاقات میں تمام تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے پر زور دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران دونوں سے ہمارے قریبی تعلقات ہیں جنہیں خراب نہیں کرنا چاہتے، ایران کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ آپ کے اختلافات دراصل مغرب کی کارستانی ہے، جس میں ان کے مفادات پوشیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ایران کشیدگی میں مغربی طاقتوں کےمفادات پوشیدہ ہیں،عمران

ایرانی صدر حسن روحانی کا عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران خطے کے استحکام کیلئے کوشش کرسکتے ہیں، خطے میں کشیدگی کا حل یمن میں جنگ کا خاتمہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا شاہ خالد ایئرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض نے شاندار استقبال کیا، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایران سعودیہ تنازع پر دونوں ملکوں کے سربراہان سے بات چیت کا فیصلہ کیا تھا، وہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو ایرانی قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں سے آگاہ کریں گے، جبکہ دو طرف تعلقات اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا رواں سال سعودی عرب کا یہ تیسرا دورا ہے، انہوں نے دو ہفتے قبل چین کا دورہ بھی کیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
SHAH SALMAN, MOHAMMAD BIN SALMAN, HASSAN ROUHANI, USA, EUROPE