Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

بابا گرونانگ کا جنم دن،ہزاروں یاتری کرتارپور پہنچ رہے ہیں

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کوریڈور کا کام 9 نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا

سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک  کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کےلئے بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتار پور پہنچ رہے ہیں۔کرتار پور کوریڈور کا کام 9 نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیوجی کے جنم دن کے سلسلے میں ہندوستان سیمت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں نےنارروال پہنچنا شروع کردیا ہے۔

باباگرونانک نےاپنی زندگی کے آخری ایام کرتارپور میں گزارے۔ یہاں بابا جی نے کھیتی باڑی کا کام کیا جو سکھ مذہب کے پیروں کاروں کے لئے انتہائی مقدس سمجھا جاتا ہے،یہاں آنے والے یاتری مذہبی رسومات ادا کرکے دلی سکون محسوس کرتے ہیں۔

دوسری جانب کرتارپورکوریڈور کا کام بھی آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔لنگرخانہ،بارہ دری، مقدس تالاب، لنگر حال کےعلاوہ میوزیم 'لائبریری،کار پارکنگ،سیکورٹی رومز، برآمدے،سڑکیں، واش رومز اور دربار کے داخلی وخارجی راستوں کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ دربار صاحب کے احاطے میں لگایا جانے والا سنگ مرمر اور  پتھر کی رگڑائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

اگلے ماہ ہونے والی تقریب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کوریڈور کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ بھارت سے کانگرس کے رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ بھی کرتارپور آئیں گے۔

کوریڈور کے راستے5000 سکھ  یاتری ویزہ کے بغیر بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوسکیں گےجہاں ٹرمینل پر ان کی دستاویزات کی مکمل پڑتال کے بعد انہیں بابا گرونانک کے دربارصاحب جانے کی اجازت ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube