ہوم   >  پاکستان

برطانوی شاہی جوڑے کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں

1 month ago

کل چترال جائینگے

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، انہیں وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ دیا گیا۔

ایوان صدر آمد پر معزز مہمانوں کیلئے سرخ قالین بچھایا گیا، جس کے بعد شاہی جوڑے نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، اہلیہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

بعد ازاں معزز مہمان ظہرانے میں شرکت کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں خود وزیراعظم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔  ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہزادی نے روایتی پاکستانی ملبوسات زیب تن کیے۔ انہوں نے پاکستان کی مناسبت سے ہرے رنگ کا انتخاب کیا۔

 

شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق شہزادی کیلئے ماہین خان کی جانب سے ٹراؤزر تیار کیا گیا، جب کہ قمیض کیتھرین واکر نے بنائی۔ لباس کے ساتھ دوپٹے کی تیاری کیلئے بونینزا کی سترنگی اور بندوں کیلئے زین کی کلیشن کا انتخاب کیا گیا۔

[caption id="attachment_1713867" align="aligncenter" width="900"] Picture Courtesy : Nick Dixon, ITV
[/caption]

قبل ازیں برطانوی شہزادی اور شہزادہ 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچے۔ وہ 18 اکتوبر کی شام یہاں سے واپس روانہ ہونگے۔ برطانوی شاہی مہمانوں نے منگل 15 اکتوبر کے روز دورے کے پہلے دن کا آغاز صبح ہوتے ہی شروع کردیا۔ انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کا آغاز اسلام آباد کے اسکول سے کیا۔ شاہی جوڑا ماحولیات سے متعلق تقریب میں بھی پہنچا اور مارگلہ ہلز پر بنی ندی کی سیر کی۔

دورے کے پہلے حصے میں شاہی جوڑا اسلام آباد کے اسکول پہنچا، جہاں وہ عملے اور بچوں کے ساتھ گھل مل گیا۔

 

اسکول آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

مہمانوں کی آمد پر اسکول کے عملے نے دونوں سے مصافحہ کیا۔ اسکول کے عملے کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔

برطانوی شاہی جوڑا گورنمنٹ گرلز کالج یونیورسٹی کالونی پہنچا اور بچوں اور دیگر عملے کے ساتھ گھل مل گیا۔

 

اس موقع پر برطانوی شہزادی کیٹ نے نیلے رنگ کی قمیض شلوار دوپٹے کے ساتھ پہنی ہوئی تھی۔ جب کہ شہزادہ بھی ہلکے پھلے اندازے میں سفید شرٹ اور جینز میں ملبوس تھے۔

اسکول آمد پر شاہی مہمان بچوں کی کلاسوں میں بھی گئے اور وہاں طرز تعلیم کا مشاہدہ کیا۔

برطانوی شہزادی اور شہزادہ بچوں کے ساتھ کلاس میں بیٹھ گئے اور گھل مل گئے۔ دونوں مہمانوں نے بچوں سے باتیں کیں اور ان سے ان کے بارے میں پوچھا۔ بعد ازاں جوڑے نے کالج کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔

کیٹ کے پہنے ہوئے نیلے رنگ کے کپڑوں نے آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کردی، جب وہ بھی پاکستان آئی تھیں تو ایسی ہی رنگ اور طرز کے ملبوسات زیب تن کیے تھے۔

 

اسکول اور کالج کے دورے کے بعد شاہی مہمان ماحولیات سے متعلق تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے۔ مہمانوں نے مارگلہ ہلز کے نیشنل پارک میں بنی خوبصورت ندی کا بھی دورہ کیا اور اسے خوب سراہا۔

ویڈیو: برطانوی شاہی جوڑے کی رکشہ میں آمد

اسلام آباد: ولیم اور کیٹ کی مصروفیات کی تصویری جھلکیاں

یہ بھی پڑھیں : کیلاش میں شاہی جوڑے کا پُرتپاک استقبال

مزید جانیے : برطانوی شاہی جوڑا جمعرات کو کرکٹ اکیڈمی جائے گا

 ویڈیو: برطانوی شاہی جوڑے نے روایتی چترالی رقص دیکھا

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
#RoyaltourPakistan , #RoyalVisitPakistan , UNITED KINGDOM, KENSINGTON PALACE, KATE MIDDLETON, PRINCE WILLIAM, BRITISH HIGH COMMISSION, COMMONWEALTH