ہوم   >  پاکستان

کراچی: کتے نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

2 months ago

پولیس کو رینجرز کی مدد لیناپڑی

کراچي کی ڈسٹرکٹ سينٹرل ميں ایک کتے نے پوليس کی دوڑيں لگواديں۔ 12 افراد کو کاٹنے والے کتے کو پکڑؑنے کیلئے رینجرزکو طلب کرنا پڑگیا۔

کراچي کے لیاقت آبادايف سی ايريامیں خونخوارکتے نے دہشت پھیلا دی۔ پولیس افسر سمیت 12افراد کو کاٹنے والے کتے کو پکڑنے کی سرتوڑ کوشش کی گئی لیکن کتا ہاتھ آنے کے بجائے الٹا ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پوليس کی ناکامی پر کتے کو پکڑنے کیلئے رينجرز کو طلب کرليا گيا۔

علاقہ مکينوں کا کہنا ہے کہ يہاں کتوں کي بھرمار ہے جنہيں مارنا شہري حکومت کا کام ہے ليکن شکايتوں کے باوجود کوئی اپنا کام کرنے نہيں آتا۔

شہریوں کیلئے کراچی ميں آوارہ کتے خوف کی علامت بن چکے ہيں۔ صرف عباسي شہيد اسپتال ميں 7 گھنٹے کے دوران کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے 23 افراد کولایا گیا جنہیں اسپتال میں ویکسین کی عدم دستیابی پردوائیاں بھی خود خرید کر لانا پڑیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں