ہوم   >  پاکستان

وزیراعظم آج سعودی عرب کے دورہ پر جائیں گے

4 weeks ago

وزیراعظم عمران خان مصالحتی مشن پر آج سعودی عرب روانہ ہونگے۔ وزیراعظم کے ہمراہ مختصر وفد بھی ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ ایران کے سپریم لیڈر ایت اللہ خامنہ ای اور ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ہونے والی بات چیت پر سعودی قیادت کو آگاہ کریں گے اور اعتماد میں لیں گے۔

سعودی ایران کشیدگی میں مغربی طاقتوں کےمفادات پوشیدہ ہیں

وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات کے دوران ایران میں ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب اورایران میں مصالحت کی کوششیں جاری ہيں۔

ایران کا جنرل قاسم کے قتل کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ

ملاقات کے دوران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات بھی تجویز کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم سعودی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب سینیر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا کیونکہ جب تک پاکستان سعودی و امریکی بلاک کا حصہ ہے تب تک یہ محض پیغام رساں کا کام ہی کرسکتا ہے۔

امریکا سے مذاکرات کیلئے فرانس کامنصوبہ قابل قبول ہے، ایران

واضح رہے کہ اتوار کے روز ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ہمراہ مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران اور سعودی عرب میں جنگ نہیں چاہتا، میرے دورے کا اہم مقصد ہے کہ خطےمیں ایک اورتنازع جنم نہ لے۔

ایران کو مصالحت کا پیغام نہیں بھیجا، سعودی عرب

انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے، جب کہ سعودی عرب نے ہرضرورت پر ہماری مدد کی ہے، دونوں ممالک میں جنگ کی صورت میں خطے میں غربت پھیلے گی۔ مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور اخوت وقت کی اہم ضرورت ہے، صدر حسن روحانی سے  رواں سال میں میری یہ  تیسری ملاقات ہے، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیلئے ایران کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔ سال 1965 کی جنگ میں ایران کا ساتھ دینا آج تک یاد ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں