ہوم   > معیشت

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا

4 weeks ago

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، فی تولہ سونے کے نرخ 300 روپے اور فی اونس 6 ڈالر بڑھ گئے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید فی تولہ 300 روپے اضافے سے 87 ہزار 100 روپے ہوگئی، 10 گرام سونا 257 روپے مہنگا ہوکر 74 ہزار 674 روپے کا ہوگیا۔

رواں سال اگست میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کے بعد سے قیمتوں میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مزید 6 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 1496 ڈالر کا ہوگیا۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1040 روپے جبکہ 10 گرام 900 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی 17.60 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE