ہوم   > پاکستان

سیالکوٹ: لاپتا 8 سالہ بچے کی لاش برآمد

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2019 | Last Updated: 4 months ago

سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچہ گزشتہ روز لاپتا ہوا تھا، جس کی لاش کھیتوں سے برآمد کی گئی تھی۔ لاش کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

لاش ملنے کے بعد ورثا خانہ کی جانب سے ڈسکہ روڈ پر احتجاج کیا گیا۔ لوگوں نے ٹائر جلا کر سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی۔

مطاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔ ورثا کا کہنا تھا کہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے، جب کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ واضح رہے کہ بچہ اتوار کے روز گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube