Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

الیکشن کمیشن اراکین کاتقرر،معاملہ پارلیمنٹ کوبھیج دیا

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2019 | Last Updated: 11 months ago

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 اراکین پر کی تقرری پر اعتراض کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے۔ الیکشن کمیشن تقریباً غیرفعال ہو چکا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وفاق نے عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کی ایک درخواست سپریم کورٹ میں بھی دائر ہے، لہذا سپریم کورٹ کے فیصلے تک ہائی کورٹ سماعت نہ کرے۔

اس موقع پر جج جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے، الیکشن کمیشن تقریباً نان فنکشنل ہوچکا ہے، کیا آپ الیکشن کمیشن کو مکمل نان فنکشنل (غیر فعال) کرنا چاہتے ہیں، کیا صرف سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہونے کی وجہ سے سماعت روکی جاسکتی ہے، کیا پارلیمنٹ اتنا چھوٹا معاملہ بھی حل نہیں کرسکتی، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو مشاورت سے مسئلہ حل کرنا چاہیے۔

عدالتی ریمارکس میں مزید کہا گیا کہ کیا وفاقی حکومت ابھی تک ڈیڈ لاک کا دفاع کرنا چاہتی ہے، کون کہے گا کہ پارلیمنٹ کے فورم پر یہ معاملہ حل نہیں ہونا چاہیے، ہمیں پارلیمنٹ پر اعتماد ہے وہ اس معاملے کو حل کرے گی، آئینی اداروں کو نان فنکشنل نہیں ہونا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ کوشش کریں الیکشن کمیشن نان فنکشنل نہ ہو۔

ہائیکورٹ نے معاملے کو پارلیمنٹ کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ ڈیڈ لاک کو ختم کرائیں اور الیکشن کمیشن کو نان فنکشنل (غیر فعال) ہونے سے بچائیں۔ ججز کا کہنا تھا کہ ہمیں پارلیمنٹ پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ اس معاملے کو حل کرے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے اپوزیشن کی رضا مندی کے بغیر الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان سے 2 ارکان خالد محمود صدیقی اور منیر احمد کاکڑ کا تقرر کیا ہے، تاہم اپوزیشن کی جانب سے دونوں تقرریاں مسترد کی گئیں۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے بھی نئے ممبران کی تقرری کو آئین کیخلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نئے ارکان سے حلف لینے سے انکار کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube