ہوم   >  پاکستان

چترال کی فٹبالرزکا پیغام، شاہی جوڑے کے نام

1 month ago

خواتین کیٹ میڈلٹن کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی بھی خواہشمند

شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن 4 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ فٹبال کی شوقین چترال کی لڑکیوں نے برطانوی شاہی جوڑے سے توقعات وابستہ کرلیں۔

پاکستان کے پسماندہ ضلع چترال کی لڑکیاں فٹ بال کھیلنے کے شوق میں4 گھٹنے پیدل سفر کرتی ہیں اور فٹبال کیلئے یہاں کی لڑکیوں کا جنون ملک بھرمیں مانا جاتا ہے۔

شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کی خبر سن کر چترال ویمن اسپورٹس کلب کی لڑکیوں کی خواہش ہے کہ شہزادی کیٹ علاقے میں فٹبال کھیل کے فروغ کیلئے مدد کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم چترال کی پہلی فٹبال ٹیم ہیں اور ایسے علاقے کی رہائشی ہیں جو سطح سمندرسے 10 ہزارفٹ بلندی پر واقع ہے جہاں بہت سے لوگوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہے مگر ہم یہاں فٹبال کھیل رہے ہیں۔

فٹبال ٹیم میں شامل ایک لڑکی نے کیٹ میڈلٹن کو اپنے ساتھ فٹبال کھیلنے کی دعوت دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ شاہی جوڑے سے درخواست ہے وہ فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے میں ہماری مدد کریں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں