ہوم   > پاکستان

مالی معاونت کیلئے فنکاروں سے درخواستیں طلب

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2019 | Last Updated: 7 months ago

پنجاب حکومت نے ’’آرٹسٹ سپورٹ فنڈ ‘‘ کے تحت مالی معاونت کیلئے فنکاروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

پنجاب کے سابق وزیراطلاعات فياض الحسن چوہان نے يہ فنڈ بند کرديا تھا جس پر فنکار برادری کی جانب سے آواز اٹھائی گئی کیونکہ ایسے بہت سے آرٹسٹ ہیں جو کسمپرسی میں زندگی گزاررہے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے امور اور دیگر معاملات کا جائز لینے کے بعد آرٹسٹوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کی منظوری دی گئی تھیی۔

اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مالی امداد طے شدہ قواعد وضوابط، کمیٹی کی سفارشات اورمیرٹ کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔

آرٹسٹ سپورٹ فنڈميں فلم، ٹی وی،ريڈيو، تھيٹر، ميوزک، ڈانس اورپينٹنگ سميت 10 کيٹيگريز کو شامل کياگياہے۔

مالی معاونت کیلئے عمرکی حد کم ازکم 50 سال رکھی گئی ہے جبکہ متعلقہ شعبےميں 25 سال تجربہ اورماہانہ آمدن 15 ہزارسے کم ہونی چاہیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube